0
Friday 12 Jul 2019 22:58

ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام اسلام آباد میں شیخ زکزاکی کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام اسلام آباد میں شیخ زکزاکی کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کانائیجیریا کے معروف عالم دین شیخ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کی رہائی کے لئے ملک کے اہم شہروں میں احتجاجی مظاہرے وفاقی دارالحکومت، کشمیر، گلگت، بلتستان، کراچی، کوئٹہ اور لاہور سمیت دیگر اہم شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ مظاہرین نے نائیجریا حکومت سے شیخ زکزکی اور انکی اہلیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے اپیل کی کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں نائجیریا میں جاری غیر قانونی ظالمانہ اقدامات پر نوٹس لیں۔ امام بارگاہ جی سکس ٹو کے سامنے ہونیوالے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما ایم ڈبلیو ایم علامہ اعجاز حسین بہشتی نے کہا کہ ظلم دنیا کے کسی بھی حصے میں ہو بیدار اور باضمیر انسان اس پر خاموش نہیں رہ سکتا، مسلمان ایک جسد واحد کی طرح ہے، نبی اکرم ص کے ماننے والوں پر کہیں بھی ظلم ہو تو دوسرے مسلمانوں کو فوری اس ظلم پر آواز بلند کرنا چاہئے۔

انکا کہنا تھا کہ نائجیریا کی حکومت نے لاکھو ں لوگوں کے قائد اور روحانی لیڈر کو بلاجوز قید کر رکھا اور ان کے چاہنے والوں پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے، آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی کو عالمی استعماری قوتوں کے اشارے پر سزا دی جار ہی ہے، کیونکہ شیخ زکزکی نے سرزمین افریقہ پر دنیا کی استعماری اور جابر حکومتوں کے خلاف قیا ئم کیا عوام کو شعور اور آگہی دی۔ مظاہرین سے اپنے خطاب میں مرکزی رہنما ایم ڈبلیو ایم نثار علی فیضی نے کہا کہ شیخ زکزاکی کی پر امن تحریک کو دبانے کی کوشش کی گئی، شیخ زکزکی افریقی خطے میں بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے گراں قدر خدمات انجام دیں، ان کی عوامی مقبولیت سے خوف زدہ ہو کر حکومت نے بلاجوز ان کے ادارے پر حملہ بے گناہوں کا قتل عام کیا، شیخ زکزاکی کو ان کی اہلیہ سمیت قید میں ڈال دیا گیا، چار سال گزر گئے لیکن اب تک حکومت نے اعلی عدالت کے فیصلے کے باوجود شیخ زکزاکی کو آزاد نہیں کیا گیا۔

انکا کہنا تھا کہ یہ انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہے، حکومت پاکستان بھی اس عظیم رہنما کی رہائی کہ لیے اپنا سیاسی و سفارتی کردار ادا کرے، تاکہ نائیجیریا کہ عوام کو ظلم ا واستبداد کہ چنگل سے نجات مل سکے۔ ایم ڈبلیو ایم راولپنڈی کے رہنماء علامہ اکبر کاظمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم عالمی انسانی حقوق کی تنظیمو ں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر نائجیریا میں جاری غیر انسانی ظالمانہ اقدامات پر نوٹس لے، اقوام متحدہ کو شیخ زکزکی جوکہ ایک عالمی سطح کے مذہبی سکالر ہیں کی بلاجواز قید اور ان کے چاہنے والوں پر حکومتی مظالم پر نائجیرین حکومت سے جواب طلب کرنا چاہئے، ہم عالمی استعماری قوتوں امریکہ اسرائیل اور اس کے حواریوں کے اشارے پر ہونے والے اس ظلم پر شدید احتجاج کرتے ہیں اور شیخ زکزکی جوکہ قید میں اس وقت بیمارہیں ان کو عالمی قوانین کے مطابق علاج فوری رہاکرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 804719
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب