0
Friday 12 Jul 2019 23:01

سندھ پولیس میں مختلف افسران کی تقرریں اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری

سندھ پولیس میں مختلف افسران کی تقرریں اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام تائمز۔ آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے مختلف پولیس افسران کی تقرریوں اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عاصم علی بھٹو کو ایس پی کمپلین سیل کراچی رینج، نورالحق رند ایس پی کمپلین سیل حیدرآباد رینج، نسیم اختر ایس پی نیو کراچی ڈویژن، خالد خان ایس پی سہراب گوٹھ کراچی، اعجاز بھٹی ایس پی لیاقت آباد، ذوالفقار عباس لانگا ایس پی سائٹ ڈویژن، سلیم اختر صدیقی ایس پی ہیڈ کوارٹر ایسٹ زون کراچی، اعجاز الدین ایس پی ٹریفک ضلع سینٹرل، محمد احمد بیگ ایس پی ہیڈ کوارٹر گارڈن ساﺅتھ زون، شیر خان رند ایس پی کمپلین سیل میرپور خاص رینج، محمد ایوب درانی ایس پی کمپلین سیل سانگھڑ ڈویژن، محمد حسن خان ایس پی کمپلین سیل ضلع ایسٹ کراچی، جاوید ابراہیم ایس پی کمپلین سیل ضلع ویسٹ کراچی، توصیف احمد کو ایس پی لانڈھی ڈویژن کراچی، شکیل احمد کو ایس پی کمپلین سیل ضلع ملیر، جمیل احمد صدیقی ایس پی کمپلین سیل ضلع سینٹرل، راﺅ محمد اسلم کو ایس پی بلدیہ ٹاﺅن ڈویژن کراچی تعینات کرکے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، جبکہ فرح امبرین ایس پی ہیومن رائٹس سیل سی پی او مقرر کر دی گئیں۔ شمعون ریحان کی خدمات ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ کے حوالے کر دی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 804722
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب