QR CodeQR Code

مسلمان یکجہتی امت اور ہم آہنگی کے جذبوں کو فروغ دیں، علامہ شہنشاہ نقوی / سید سرور چشتی

12 Jul 2019 23:06

مسجد باب العلم کے دورہ کے موقع پر سجادہ نشین درگاہ حضرت معین الدین چشتی نے کہا کہ اسلام امن و محبت اور احترام انسانیت کا درس دیتا ہے اور دین اسلام ہمیں ایک دوسرے کے احترام، حرمت اور محبت کا پیغام بھی دیتا ہے لہٰذا ہمیں اسلامی اصولوں کی پیروی کرنا چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ مسجد باب العلم دارالتحقیق نارتھ ناظم آباد میں سجادہ نشین درگاہ حضرت معین الدین چشتی خواجہ غریب نواز سید سرور چشتی کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا، جس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اسلام امن و محبت اور احترام انسانیت کا درس دیتا ہے اور دین اسلام ہمیں ایک دوسرے کے احترام،حرمت اور محبت کا پیغام بھی دیتا ہے لہٰذا ہمیں اسلامی اصولوں کی پیروی کرنا چاہیئے۔ علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ مسلمان یکجہتی امت اور ہم آہنگی کے پیغام کو عام کریں۔ مولانا محمد عون نقوی نے کہا کہ ہمارا مقصد بکھری ہوئی انسانیت کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا ہے۔ اجتماع سے علامہ عبدالغنی شاہ، عبدالرحمن اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں مولانا شیخ سلیم، مولانا مرزا یوسف حسین، ڈاکٹر شیخ مبشر عالم، مولانا جعفر سبحانی، علامہ علی کرار نقوی، صاحبزادہ کامران چشتی، حبیب احمد شاہ جیلانی، راؤ شوکت علی مصطفائی، مفتی احمد علی قادری، علامہ نثار احمد قلندری، ڈاکٹر معین الدین شیخ، آغا نادر عباس رضوی، مولانا زاہد حسین ہاشمی اور دیگر خصوصی شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 804724

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/804724/مسلمان-یکجہتی-امت-اور-ہم-آہنگی-کے-جذبوں-کو-فروغ-دیں-علامہ-شہنشاہ-نقوی-سید-سرور-چشتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org