0
Friday 12 Jul 2019 23:15

شیخ ابراہیم زکزکی کی غیر قانونی حراست حقوق انسانی کے عالمی اداروں کے منہ پر طمانچہ ہے، علامہ باقر زیدی

شیخ ابراہیم زکزکی کی غیر قانونی حراست حقوق انسانی کے عالمی اداروں کے منہ پر طمانچہ ہے، علامہ باقر زیدی
اسلام ٹائمز۔ اسلامک موومنٹ آف نائیجیریا کے سربراہ آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کی بلاجواز گرفتاری اور انہیں دوران قید زہر دینے کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر میں پرامن یوم احتجاج منایا گیا۔ چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ ملک بھر کی طرح سندھ کے مختلف اضلاع کراچی، حیدرآباد، سجاول، ٹھٹھہ، نواب شاہ، ٹنڈو محمد خان، بدین، ماتلی، نوشہرو فیروز، مٹیاری، دادو، خیرپور، گھوٹکی، شکارپور، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر، کندھ کوٹ اور دیگر میں بھی بھرپور یوم احتجاجی اجتماعات منعقد کئے گئے۔ ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے تحت خوجہ جامع مسجد کھارادر، جامع مسجد نورایمان ناظم آباد اور جامع مسجد حسینی ؑبرف خانہ ملیر کے باہر بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے منعقد کئے گئے، جن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید باقر عباس زیدی، علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، علامہ علی انور جعفری، علامہ نشان حیدر، میر تقی ظفر، ناصر حسینی و دیگر مقررین نے کہا کہ شیخ ابرہیم زکزکی کو فوری رہا کیا جائے، ان کی قید غیر انسانی و عالمی قوانین کے خلاف ہے۔

رہنماؤں نے کہا کہ شیخ زکزکی اور ان کے چاہنے والوں پر نائیجیرین حکومت کی بربریت کے خلاف یو این او سمیت عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں فوری ایکشن لے، نائیجیریا  میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف عالمی عدالتی کمیشن قائم کرکے تحقیقات شروع کی جائے۔ مقررین نے کہا کہ شیخ زکزکی کی غیر قانونی گرفتاری امریکہ و اسرائیلی دباؤ کا نتیجہ ہے، آپ نائیجیریا سمیت پورے براعظم افریقہ میں اسرائیل کے بڑھتے ہوئے نفوذ کیخلاف ایک آہنی دیوار ہیں، جنہوں نے براعظم افریقہ میں مظلوم فلسطینیوں کہ حق و آزادی کی حمایت کی بلکہ اس کے لئے عوامی احتجاج و بیداری کی تحریک چلائی، شیخ زکزکی اور انکی اہلیہ کی غیر قانونی حراست حقوق انسانی کے عالمی اداروں کہ منہ پےطمانچہ ہے۔  رہنماؤں نے کہا کہ نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ معروف اسلامک اسکالر اور اس ملک کے کروڑوں مسلمانوں کے قائد و رہنماء آیت اللہ شیخ ابرہیم زکزکی قید کو چار سال ہوگئے ہیں۔

رہنماؤں نے کہا کہ شیخ ابرہیم زکزکی نے سرزمین افریقہ پر استعماری قوتوں کے خلاف پرامن قیام کیا جس کی انہیں سزا دی جا رہی ہے، ان کے بیٹوں سمیت ہزاروں مسلمانوں کو 2015ء کے آپریشن میں شہید کردیا گیا اور بے جرم و بے گناہ شیخ ابرہیم زکزکی کو ان کی اہلیہ سمیت تشدد کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، ان کے ورثا کا کہنا ہے کہ انہیں جیل میں سلو پوائزن دیا جارہا ہے، ملک کی اعلیٰ عدالت انہیں باعزت بری کرچکی ہے لیکن نائیجیریا کی اسٹبلشمنٹ انہیں رہا کرنے پر تیار نہیں۔ رہنماؤں نے کہا کہ ہم پاکستانی حکومت سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر وہ نائیجیرین حکومت سے سفارتی سطح پر اس عظیم اسلامی رہنما کی رہائی کا مطالبہ کرے تاکہ شیخ ابراہیم زکزکی ان کی اہلیہ اور نائیجیریا کے عوام کو ظلم و استبداد سے نجات مل سکے۔
خبر کا کوڈ : 804727
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش