0
Friday 12 Jul 2019 23:25

علامہ عباس کمیلی مرحوم کے چہلم کا مرکزی پروگرام 13 جولائی کو ہوگا

علامہ عباس کمیلی مرحوم کے چہلم کا مرکزی پروگرام 13 جولائی کو ہوگا
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ عباس کمیلی کا چہلم بروز ہفتہ 13 جولائی نشتر پارک میں منعقد ہوگا، جس میں علامہ سید ساجد علی نقوی، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور علامہ حسن طفر نقوی سمیت تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے مرکزی رہنماء و قائدین شرکت کریں گے۔ دریں اثناء علامہ عباس کمیلی کے چہلم کے حوالے سے پی ای سی ایچ سو سائٹی میں جعفریہ الائنس پاکستان کی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں میں چہلم کے انتظامات کو حتمی شکل دی گی۔ اجلاس کے بعد کابینہ ارکان جن میں علامہ حسین مسعودی، علامہ باقر حسین زیدی، علامہ فرقان حیدر عابدی، شبر رضا، یعقوب شہباز، ثروت رضوی، حسن مہدی، مہدی عباس، قاسم نقوی، نیئر علی، مہتاب و دیگر شامل ہیں نے نشتر پارک کا دورہ کیا اور انتظامات سے متعلق ذمہ داران سے گفتگو کی۔
خبر کا کوڈ : 804728
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب