0
Friday 12 Jul 2019 23:35

سندھ حکومت صرف لوٹ مار میں مصروف ہے، مصطفیٰ کمال

سندھ حکومت صرف لوٹ مار میں مصروف ہے، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہاہے کہ پاکستان کی اس وقت معاشی صورتحال انتہائی خراب ہے اور سندھ پسماندگی میں اول نمبر پر ہے، سندھ حکومت نے صوبے میں ترقیاتی کام ہی نہیں کرائے، صرف لوٹ مار میں مصروف ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سندھ اور وفاق کی لڑائی نے سندھ کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، اس وقت اصل مسئلہ اختیارات کا نہیں ہے، بلکہ کردار کا ہے اور بے کردار لوگوں کی وجہ سے ویڈیوز منظر عام پر آرہی ہیں، اگر اداروں اور حکومت میں باکردار افراد موجود ہوں، تو ایسا کوئی معاملہ ہرگز سامنے نہیں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے عوام کو بہت توقعات تھیں، لیکن وزیراعظم نے اپنی دس ماہ کی حکومت میں عوام کو سخت مایوس کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کو حل کرنے کے بجائے عوام کو مہنگائی اور ٹیکسوں کی بھرمار سے شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے گیس اور بجلی پر قابو پانے کے بجائے انکا بوجھ عوام پر ڈال دیا ہے، جبکہ اس چوری میں ان محکموں کا عملہ مکمل طور پر ملوث ہے۔
خبر کا کوڈ : 804730
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش