0
Friday 12 Jul 2019 23:46

مالی سال 19-2018ء میں ملکی برآمدات کا ہدف پورا نہ ہوسکا

مالی سال 19-2018ء میں ملکی برآمدات کا ہدف پورا نہ ہوسکا
اسلام ٹائمز۔ مالی سال 19-2018ء میں ملکی برآمدات کا ہدف پورا نہ ہو سکا، مشیر تجارت عبدالرزاق داد نے برآمدات 25 ارب ڈالر تک رہنے کا امکان ظاہر کیا تھا، تاہم برآمدات 22 ارب 98 کروڑ ڈالر رہیں۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داد نے برآمدات 25 ارب ڈالر تک رہنے کا امکان ظاہر کیا تھا، تاہم مالی سال 19-2018ء کی ایکسپورٹ 22 ارب 98 کروڑ ڈالر رہی اور ملکی برآمدات کا ہدف پورا نہ ہوسکا، جبکہ مالی سال 19-2018ء میں سال بہ سال برآمدات ایک فیصد، جبکہ درآمدات 9.86 فیصد کم رہیں اور درآمدات کی مالیت 54.78 ارب ڈالر رہی۔ ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 19-2018ء کا تجارتی خسارہ سال بہ سال 15.33 فیصد کم رہا اور تجارتی خسارے کی مالیت 31 ارب 82 کروڑ ڈالر رہی۔ اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ مئی کے مقابلے میں جون کی برآمدات 18.32 فیصد کم ہو کر برآمدات کی مالیت ایک ارب 71 کروڑ ڈالر رہی، اور جون کے مہینے میں درآمدات کی مالیت 13.45 فیصد کمی سے 4 ارب 36 کروڑ ڈالر رہی، جبکہ جون کے مہینے کا تجارتی خسارہ مئی کے مقابلے میں 10 فیصد کمی سے 2.64 ارب ڈالر رہا۔
خبر کا کوڈ : 804731
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب