0
Wednesday 22 Jun 2011 21:03

رانا ثناءاللہ کے دہشت گرد تنظیموں سے رابطے ہیں،فخرالدین، رانا ثناءاللہ کا بیان دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے، گورنر پنجاب

رانا ثناءاللہ کے دہشت گرد تنظیموں سے رابطے ہیں،فخرالدین، رانا ثناءاللہ کا بیان دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے، گورنر پنجاب
لاہور:اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فخرالدین نے وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف سے وزیر قانون رانا ثناءاللہ کے استعفٰی کا مطالبہ کیا ہے۔ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر فخرالدین کا کہنا تھا کہ رانا ثناءاللہ کے دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ روابط ہیں۔ جناح ہسپتال میں دہشت گردوں کے حملہ کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے قاتلوں میں رانا ثناءاللہ کو بھی نامزد کیا جانا چاہیے، کیونکہ جناح ہسپتال میں گرفتار دہشت گرد کو رانا ثناءاللہ کی ایما پر موبائل فون فراہم کیا گیا۔ ڈاکٹر فخرالدین کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا ہر کارکن اب یہی چاہتا ہے کہ میاں نواز شریف کو کرپشن میں ملوث ہونے پر عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے۔
ادھر سرگودھا میں گورنر پنجا ب لطیف کھو سہ نے کہا ہے کہ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء کا بابر اعوان کے خلاف بیان دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے ان کیخلاف مقدمہ بھی درج کروا سکتا ہوں لیکن ایسا نہیں کروں گا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ رانا ثناء کی طرف سے بابر اعوان کو واجب القتل قرار دینا دہشت گردی کے زمر ے میں آتا ہے۔ لیکن ہم سیاست میں تحمل اور میانہ روی کے قائل ہیں، میں نے وزیراعلیٰ پنجاب کو تحریری خط میں آگاہ کر دیا ہے، اسی قسم کا ایک بیان رانا ثناء نے سابق گورنر سلیمان تاثیر کے خلاف دیا تھا، جس کے بعد انہیں اسلام آباد میں قتل کر دیا گیا تھا۔ 
سرگودھا آمد کے موقعہ پر پیپلزپارٹی کے ڈویژنل کوآرڈینٹر ملک عزیز الحق کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ موجودہ حکومت بجلی، گیس سمیت تمام مسائل کو حل کرنے کے لئے سنجیدہ ہے۔ گیس بجلی اور پٹرول کے مسئلہ پر پنجاب سے زیادتی ہو رہی ہے یہ درست نہیں ہے۔ اس سے قبل گورنر پنجاب نے یونیورسٹی آف سرگودھا میں ایک تقریب سے خطاب کیا، اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ ہم نفرت کی سیاست ختم کر کے سیاسی استحکام سے ہی ملکی معیشت کو ترقی کی طرف گامزن کر سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے محض ڈگر ی ہولڈر پیدا کرنے کی بجائے تحقیق پر توجہ دیں۔
خبر کا کوڈ : 80474
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش