0
Saturday 13 Jul 2019 10:43
ایک ہی صف میں کھڑے ہوگئے محمود و ایاز

لاہور، ملی یکجہتی کونسل کے اجلاس میں شیعہ سنی علماء کی مشترکہ نماز

لاہور، ملی یکجہتی کونسل کے اجلاس میں شیعہ سنی علماء کی مشترکہ نماز
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ لاہور میں ملی یکجہتی کونسل کے سربراہی اجلاس میں تمام مسالک کے علماء اور عمائدین نے وحدت کیلئے فروغ کیلئے ملی یکجہتی کونسل کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی اقتداء میں اکھٹے نماز ادا کی۔ شیعہ سنی علماء کی جانب سے مشترکہ نماز کو عوامی حلقوں میں سراہا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ علماء کرام میں اتحاد کا یہ مظاہرہ لائق تحسین ہے، علماء اس کی تلقین اپنے اپنے پیروکاروں کو بھی کریں اور ہر جمعہ کے اجتماع میں اس وحدت کو خصوصی موضوع بناتے ہوئے خطبات میں یہ بات شامل کی جائے کہ وحدت اور اتحاد امت کی بقاء کیلئے ضروری ہے۔ عوامی حلقوں نے کہا کہ میڈیا کو بھی ایسے مظاہرے رپورٹ کرنے چاہیں مگر افسوس کہ یہ بات میڈیا نہیں دکھاتا، البتہ اگر اس اجلاس میں مولانا حضرات دست و گریبان ہو جاتے تو میڈیا کیلئے یہ بہت بڑی بریکنگ نیوز ثابت ہوگی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ میڈیا کو بھی اپنی روش تبدیل کرنا ہوگی اور بہتر دکھانا ہوگا۔ عوامی حلقوں نے اتحاد کی اس کوشش کو اسلامی عقائد کے عین مطابق قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 804770
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش