0
Saturday 13 Jul 2019 10:43

3 ہزار 9 سو 38 لاپتہ افراد کا سراغ لگا لیا گیا

3 ہزار 9 سو 38 لاپتہ افراد کا سراغ لگا لیا گیا
اسلام ٹائمز۔ جبری گمشدگیوں کی تحقیقات کرنے والے کمیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے 6 ہزار 156 میں سے 3 ہزار 938 لاپتہ افراد کا سراغ لگا لیا ہے۔ ایک پریس ریلیز کے مطابق کمیشن، جس کی سربراہی قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کر رہے ہیں، نے 30 جون تک 6 ہزار سے زائد کیسز میں سے 3 سو 938 کیسز نمٹا دیے۔ کمیشن نے جون تک 702 سماعتیں کیں جس میں 194 سماعتیں اسلام آباد، 86 لاہور، 210 کراچی، 126 کوئٹہ اور 86 سماعتیں پشاور میں ہوئیں۔ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ لاپتہ افراد کے رشتہ داروں نے کمیشن کے سربراہ اور اراکین کو ان کے پیاروں کے کیسز نمٹانے میں ذاتی دلچسپی لینے پر سراہا۔
خبر کا کوڈ : 804771
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش