0
Saturday 13 Jul 2019 15:04

بھارتی شہریت دو یا وطن واپس بھیج دو، پاکستانی نژاد خواتین کا احتجاج

بھارتی شہریت دو یا وطن واپس بھیج دو، پاکستانی نژاد خواتین کا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کی سابق عسکری پسندوں کی پاکستانی نژاد بیویوں نے بھارتی و ریاستی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بازآبادکاری کے لئے یا تو انہیں بھارتی شہریت فراہم کی جائے یا ممکن نہ ہونے کی صورت میں انہیں پاکستان واپس بھیج دیا جائے۔ انہوں نے وطن واپسی کے لئے راہداری فراہم کرنے میں اقوام متحدہ اور حقوق انسانی کی انجمنوں پر زور دیا کہ وہ ان کے جائز مطالبات کو پورا کروانے میں بھارت و پاک کی مملکتوں پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں۔ انہوں نے دونوں حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ اُن کی بازآبادکاری کے لئے یا تو انہیں بھارتی شہریت فراہم کی جائے یا ممکن نہ ہونے کی صورت میں انہیں پاکستان واپس بھیج دیا جائے۔

سرینگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سابق عسکری پسندوں کی پاکستانی نژاد بیویوں نے، جو بھارتی حکومت کی جانب سے بازآبادکاری پروگرام کے تحت نیپال کے راستے کشمیر آئی ہیں، نے مطالبہ کیا کہ انہیں بھارت کی شہریت فراہم کی جائے اور اگر کسی صورت میں یہ ناممکن ہے تو پھر انہیں واپس پاکستان بھیجنے کے انتظامات کئے جائیں۔ مذکورہ خواتین کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان کے شہر ایبٹ آباد کی رہنے والی طیبہ نے نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم کل ملا کر 350 خواتین ہیں جنہوں نے یہاں کے کشمیر سے تعلق رکھنے والے سابق عسکریت پسندوں کے ساتھ نکاح کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کافی عرصے سے اپنے میکے والوں کو دیکھنے سے قاصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے مایکے کی یاد انتہائی ستارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ماں باپ سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے، دوسری طرف یہاں آنے کے بعد بھی ہمارے ساتھ سوتیلا سلوک روا رکھا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 804776
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش