0
Saturday 13 Jul 2019 11:40

پشاور، سڑکوں پر مال مویشیوں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد

پشاور، سڑکوں پر مال مویشیوں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ پشاور کی انتظامیہ نے عیدالاضحی کی آمد کے پیش نظر پشاور بھر میں غیر قانونی منڈیوں اور سڑکوں پر مال مویشیوں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر دیا ہے۔ پولیس کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ مذکورہ پابندی کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو گرفتار کرے۔ واضح رہے کہ عیدالاضحی کی آمد کے ساتھ ہی اندورن شہر گنج گیٹ اور کوہاٹی چوک سمیت دیگر علاقوں اور سڑکوں پر غیر قانونی طور پر مال مویشی فروخت کئے جاتے ہیں، جس کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 804799
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش