QR CodeQR Code

دنیا کی ناکام ترین ریاستوں کی سالانہ درجہ بندی میں پاکستان 12 ویں نمبر پر آ گیا

22 Jun 2011 22:07

اسلام ٹائمز:رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان ناکام ریاستوں کی فہرست میں آگے نہیں آسکتا ہے لیکن طویل عرصے سے امریکی پالیسیوں پر عمل درآمد نے پاکستان کو دنیا کا سب سے خطرناک ملک بنا دیا ہے


کراچی:اسلام ٹائمز۔ موقر امریکی جریدے فارن پالیسی نے دنیا کی ناکام ترین ریاستوں کی سالانہ درجہ بندی میں پاکستان کو 12 واں نمبر دیا ہے۔ امریکی جریدے نے فنڈ فار پیس ادارے کے تعاون سے دنیا کی ناکام ترین ریاستوں کی سالانہ درجہ بندی کی رپورٹ جاری کی, جس میں 177 ممالک شامل ہیں۔ صومالیہ سرفہرست ہے جبکہ ٹاپ ٹین میں دیگر ریاستوں میں چاڈ، سوڈان، کانگو، ہیٹی، زمبابوے، افغانستان، وسطی افریقہ ریپبلک، عراق اور کوسٹ دی آئیوری شامل ہیں جبکہ ناکام ریاستوں کی اس فہرست میں پاکستان کو 12 واں درجہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان نہ صرف مغرب کیلئے تاحال خطرہ ہے بلکہ اکثر اوقات یہ اپنے لوگوں کیلئے بھی ایک خطرہ بن جاتا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان ناکام ریاستوں کی فہرست میں آگے نہیں آسکتا ہے لیکن طویل عرصے سے امریکی پالیسیوں پر عمل درآمد نے پاکستان کو دنیا کا سب سے خطرناک ملک بنا دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 80480

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/80480/دنیا-کی-ناکام-ترین-ریاستوں-سالانہ-درجہ-بندی-میں-پاکستان-12-ویں-نمبر-پر-آ-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org