0
Saturday 13 Jul 2019 12:20

جج ارشد ملک کو نہ رشوت کی پیشکش کی اور نہ ہی دھمکی دی، حسین نواز

جج ارشد ملک کو نہ رشوت کی پیشکش کی اور نہ ہی دھمکی دی، حسین نواز
اسلام ٹائمز۔ نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے جج ارشد ملک کے الزامات رد کردیے۔ نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے حسین نواز نے کہا کہ انہوں نے ارشد ملک کو نہ رشوت کی پیشکش کی اور نہ ہی کوئی دھمکی دی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ معاملہ عدالت میں ہے اس لیے تفصیل سے بات نہیں کرنا چاہتا۔ واضح رہےکہ گزشتہ روز احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سامنے لائی جانے والی ویڈیو پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے نام اپنی صفائی میں خط لکھا تھا اور بیان حلفی بھی جمع کرایا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے انہیں رشوت کی پیشکش کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جاری ویڈیو اور الزامات پر احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹانے کے لیے وزارت قانون کو خط لکھ دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 804805
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش