0
Saturday 13 Jul 2019 13:12

صومالیہ کی بندرگاہ پر دہشت گردانہ حملے میں دس افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی

صومالیہ کی بندرگاہ پر دہشت گردانہ حملے میں دس افراد ہلاک اور  50 سے زائد زخمی
اسلام ٹائمز۔ افریقہ کے ملک صومالیہ کی جنوبی بندرگاہ کسمایو کے ایک ہوٹل پرہونے والے دہشت گردانہ حملے میں دس افراد ہلاک اور  50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ جبل کی سیکیورٹی فورسز کے ترجمان ابی نور ابراہیم حسین کا کہنا ہے کہ مسلح دہشت گردوں نے ہوٹل سے ایک دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی ٹکرائی جس کے نتیجے میں دھماکہ ہوا اورتباہی مچ گئی۔ عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق سرکاری ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکہ کرنے کے بعد مسلح دہشت گرد ہوٹل میں داخل ہوئے جس کے بعد سے ان کی مقامی سیکیورٹی فورسزسے دو بدو جھڑپیں ہو رہی ہیں۔ خبررساں ادارے کے مطابق تاحال ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی درست تعداد معلوم نہیں ہوسکی ہے البتہ ابھی تک دس افراد کے ہلاک ہونے اور 50 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ عالمی خبررساں اداروں کے مطابق دھماکے کی ذمہ داری الشباب نامی تنظیم نے قبول کرلی ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ابھی تک یہ معلوم ہوسکا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر شہری ہیں البتہ دو صحافیوں کے بھی ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ مقامی ہوٹل لوگوں کے ملنے ملانے کے حوالے سے کافی مقبول بتایا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 804814
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش