0
Saturday 13 Jul 2019 14:45

خلیج فارس میں تناؤ بڑھانے سے اجتناب کیا جائے، اقوام متحدہ

خلیج فارس میں تناؤ بڑھانے سے اجتناب کیا جائے، اقوام متحدہ
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے ترجمان فرحان حق نے خلیج فارس کے علاقے میں ہر قسم کے تصادم کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے تاکید کی کہ اس علاقے میں تناؤ بڑھانے سے اجتناب برتا جائے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ خلیج فارس میں شپنگ سے متعلق تمام فریقوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور تناؤ میں اضافے کو روکنے پر زور دیتی ہے۔ فرحان حق نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹرش تمام فریقوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تناؤ بڑھانے سے اجتناب کیا جائے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان فرحان حق نے کہا کہ اس حوالے سے ہم متعلقہ تمام فریقوں کے موقف سے آگاہ ہیں اور جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹرش نے خلیج فارس کے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ صبروتحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر قسم کا تناؤ بڑھانے سے پرہیز کریں۔ انٹونیوگوٹرش نے تاکید کی ہے کہ خلیج فارس میں وقوع پذیر ہونے والا کوئی بھی نیا تصادم انتہائی تباہ کن ہوگا جبکہ ہمیں امید ہے کہ تمام فریق ایسے کسی بھی بحران کے وقوع پذیر ہونے سے اجتناب کی خاطر صبروتحمل کا مظاہرہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 804835
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش