QR CodeQR Code

چیئرمین ایف بی آر اور تاجروں کی ناراضی اور تلخ کلامی، ویڈیو وائرل ہوگئی

13 Jul 2019 15:04

ویڈیو میں تاجر نمائندوں کا کہنا تھا کہ چیئرمین ایف بی آر ہمارے مسائل سننے آئے ہیں یا اپنی سنانے آئے ہیں، چیئرمین ایف بی آر مسئلے کا حل نکالنے کے بجائے ان مسائل کی ذمہ داری مختلف وزارتوں پر عائد کرکے اپنی معذوری کا اظہار کرتے رہے، ان کے پاس کراچی کے تاجروں کے لئے صرف 40 منٹ کا وقت تھا۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی اور تاجروں کی ناراضی کی کہانی جمعہ کو تاجروں کی جانب سے وائرل کی جانے والی ویڈیو میں سامنے آگئی۔ وائرل شدہ ویڈیو میں دوران اجلاس کراچی کے تاجروں نے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کے رویئے پر اجلاس کا بائیکاٹ کردیا تھا۔ ویڈیو میں تاجر نمائندوں کا کہنا تھا کہ چیئرمین ایف بی آر ہمارے مسائل سننے آئے ہیں یا اپنی سنانے آئے ہیں۔ تاجر نمائندوں کا کہنا تھا کہ چیئرمین ایف بی آر مسئلے کا حل نکالنے کے بجائے ان مسائل کی ذمہ داری مختلف وزارتوں پر عائد کرکے اپنی معذوری کا اظہار کرتے رہے۔ تاجر رہنماؤں نے یہ بھی موقف اختیار کیا کہ دوران اجلاس چیئرمین ایف بی آر انتہائی جلدی میں نظر آئے اور ان کے پاس کراچی کے تاجروں کے لئے صرف 40 منٹ کا وقت تھا۔


خبر کا کوڈ: 804852

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/804852/چیئرمین-ایف-بی-ا-ر-اور-تاجروں-کی-ناراضی-تلخ-کلامی-ویڈیو-وائرل-ہوگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org