QR CodeQR Code

کراچی کا گرین لائن بس منصوبہ آج بھی مکمل ہونے کا منتظر

13 Jul 2019 15:24

سابق وزیراعظم نواز شریف نے منصوبہ کو 2 سال میں مکمل کرنے کا اشارہ دیا تھا، مگر اب تک اس پر کام جاری ہے، 25 ارب روپے کی لاگت کے منصوبے کو ابتداء میں سرجانی ٹاون سے گرومندر تک رکھا گیا تھا، تاہم بعد میں اسے کے ایم سی بلڈنگ تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں 3 سال قبل شروع ہونے والا گرین لائن بس منصوبہ شہریوں کے لئے ایک سہانا خواب بن گیا۔ وفاق اور سندھ حکومت کی باہمی چپقلش کے باعث آج تک یہ منصوبہ مکمل نہ ہوسکا، جبکہ مسلسل ترقیاتی کام کے باعث شہریوں کو مشکلات کا بھی سامنا ہے۔ اگرچہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے منصوبہ کو 2 سال میں مکمل کرنے کا اشارہ دیا تھا، مگر اب تک اس پر کام جاری ہے، 25 ارب روپے کی لاگت کے منصوبے کو ابتداء میں سرجانی ٹاون سے گرومندر تک رکھا گیا تھا، تاہم بعد میں اسے کے ایم سی بلڈنگ تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے شہرِ قائد میں پبلک ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کے لئے فروری 2016ء گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ اس منصوبے کے بارے میں کہا گیا تھا کہ یہ لاہور اور اسلام آباد کی میٹرو بس سروس سے بھی زیادہ خوبصورت منصوبہ ہوگا۔ لیکن کراچی کے شہری اب تک اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکے اور شاید انہیں اس کے مکمل ہونے کیلئے ابھی مزید انتظار کرنا پڑے۔


خبر کا کوڈ: 804859

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/804859/کراچی-کا-گرین-لائن-بس-منصوبہ-آج-بھی-مکمل-ہونے-منتظر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org