0
Sunday 14 Jul 2019 10:04

کشمیری قوم شہداء کی ہمیشہ مرہون منت رہیگی، آغا سید حسن

کشمیری قوم شہداء کی ہمیشہ مرہون منت رہیگی، آغا سید حسن
اسلام ٹائمز۔ 13 جولائی 1931$ کے شہداء کشمیر کو انکی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہا کہ کشمیر پر کہی دہایوں سے مسلط شخصی آمریت کے خاتمے کے لئے ان شہداء کی قربانیاں ایک سنگ میل کی حثیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم ان شہداء کی ہمیشہ مرہون منت رہے گی، جن کی قربانیوں میں اس قوم کو ڈوگرہ شاہی کے انسانیت سوز مظالم سے نجات دلائی۔ انہوں نے کہا کہ 13 جولائی 1931ء کے دن سنٹرل جیل کے باہر ڈوگرہ سپائیوں کے ہاتھوں دو درجن سے زیادہ نہتے کشمیریوں کے قتل عام کا سانحہ ڈوگرہ شاہی کے خلاف ایک منظم تحریک کا پیش خیمہ ثابت ہوا اور بالآخر ڈوگرہ آمریت کو عوام کے سامنے سرنگوں ہونا پڑا۔

آغا سید حسن نے کہا کہ کشمیری پنڈت اس قوم کے جز لاینفک ہے کشمیری قوم برسوں سے انکی گھر واپسے کے منتظر اور متمنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کی گھر واپسی کا ہر سطح پر خیر مقدم کیا جائے گا تاہم انکے لئے کسی الگ ہوم لینڈ کا تصور بھی کشمیریت کی عزت اور شان کے منافی ہے۔ اس موقعہ پر آغا سید حسن نے کشمیر میں منشیات کی بڑھتی وباء پر سخت تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس صورتحال کا سب سے بڑا محرک نامساعد حالات ہے نامساعد حالات کی وجہ سے نوجوان طبقہ ذہنی انتشار میں مبتلا ہو چکا ہے اور وہ منشیات کی طرف راغب ہو رہے ہے۔
خبر کا کوڈ : 804860
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش