0
Saturday 13 Jul 2019 16:51

ٹیکسسز کیخلاف پاکستان بھر میں تاجر تنظیموں کی ہڑتال

ٹیکسسز کیخلاف پاکستان بھر میں تاجر تنظیموں کی ہڑتال
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے چاروں صوبوں میں حد سے زیادہ محصولات اور مہنگائی کیخلاف تاجر برادری آج ہڑتال کر رہی ہے، جس کے سبب بازار اور دکانیں بند ہیں۔ وفاقی دارالحکومت، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے تمام بڑے شہروں میں تاجر برادری کی جانب سے حکومت کے حالیہ اقدامات کیخلاف احتجاجی مظاہرے بھی کئے جارہے ہیں۔ میڈیا کو ملک کے ذیلی دفاتر سے خبریں موصول ہو رہی ہیں، کہ کوئٹہ، نواب شاہ، بنوں، جھنگ، کراچی، پشاور، فیصل آباد، ملتان، لاہور اور اسلام آباد سمیت تمام بڑے شہروں میں بازار مکمل بند اور دکانوں پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کے پوسٹر آویزاں ہیں۔ چاروں صوبوں کی انجمن تاجران اس بات ہر متفق ہیں کہ حکومت کے خودساختہ محصولات (ٹیکسز) کی وجہ سے کھربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔
خرید و فروخت کے دوران شناختی کارڈ کی شرط بھی حکومت اور تاجر برادری کے درمیان اختلاف کی ایک وجہ ہے جسے کاروباری حضرات ماننے کو تیار نہیں۔

وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین فیڈر بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی نے تاجر تنظیموں سے الگ الگ ملاقاتی کی تھیں لیکن بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ وہ ان کے تحفظات دور کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ ملک کے کچھ حصوں سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ نماز ظہر کے بعد چھوٹے موٹے بازار کھل گئے ہیں لیکن خریدار نہ ہونے کے برابر ہے۔ پنجاب کے صوبائی دارلحکومت لاہور میں زبردستی دکانیں بند کرانے کی خبروں پر ضلعی انتظامیہ متحرک ہوئی اور ایسا کرنے سے روک دیا گیا۔ لاہور میں لبرٹی، مین مارکیٹ اور برکت مارکیٹ میں دکانیں کھلی ہیں اور شہر کے دیگر علاقوں میں بھی چھوٹے دکاندار کاروبار کر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اٹک کی تحصیل پنڈی گھیب میں تاجروں نے ہڑتال کی کال مسترد کردی اور بازار کھلے رہے تاہم گاہک نہ ہونے کے برابر تھے۔

مال روڈ، ہال روڈ، انار کلی، نیلا گنبد، شاہ عالم مارکیٹ سمیت متعدد بازار بند ہیں، چھوٹی مارکیٹوں پر بھی تالے پڑے ہیں۔ تاجر برادری کا مطالبہ ہے وزیراعظم فکسڈ ٹیکس کا نظام لے کر آئیں۔ فیصل آباد، قصور، سیالکوٹ، چشتیاں، گجرات، جھنگ، لیاقت پور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی تاجروں کی ہڑتال ہے۔ بعض شہروں میں تاجر دو دھڑوں میں تقسیم نظر آئے۔ پشاور، بنوں، صوابی سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بھی تاجر حکومتی معاشی پالیسیوں سے تنگ آکر احتجاج پر ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے حکومت پروفیشنل ٹیکس اور سوئی گیس کے نرخوں میں اضافہ واپس لے۔ حکومت کی نئی ٹیکس پالیسی کے خلاف ملک بھر کی طرح اسلام آباد اور راولپنڈی کے تاجر بھی ہڑتال پر ہیں۔ جڑواں شہروں میں کاروباری سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں بھی حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف مارکیٹیں اور دکانیں بند ہیں۔ تاجروں نے ٹیکسز میں اضافہ فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 804862
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش