0
Saturday 13 Jul 2019 18:49

پشاور، کم وزن روٹی فروخت کرنے پر 22 نانبائی گرفتار

پشاور، کم وزن روٹی فروخت کرنے پر 22 نانبائی گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے پشاور بھر میں کم وزن روٹی فروخت کرنے پر 22 نانبائیوں کو گرفتار کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کا پشاور میں کم وزن روٹی فروخت کرنے والے نانبائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ رپورٹس کے مطابق کریک ڈاؤن کے دوران حیات آباد، کوہاٹ روڈ، ورسک روڈ اور یونیورسٹی روڈ سمیت دیگر علاقوں میں 22 نانبائیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ خیال رہے کہ انتظامیہ نے پشاور میں 190 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے مقرر کی ہے، تاہم نانبائی ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ 15 روپے میں 190 گرام روٹی فروخت نہیں کر سکتے، پکی روٹی کا وزن 175 گرام کیا جائے۔ نانبائی ایسوسی ایشن نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ حکومت گیس اور آٹے پر سبسڈی دے ورنہ روٹی کا وزن کم کرنے کی اجازت دے۔ دوسری جانب روٹی کی قیمت میں اضافہ 50 فیصد اضافہ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ نانبائی ایسوسی ایشن کے دباؤ کی وجہ سے انتظامیہ نے روٹی کی قیمتی بڑھائی، حکومت اب عوام سے روٹی بھی چھیننا چاہتی ہے، روٹی کا نیا نرخنامہ منسوخ کر کے پرانے نرخ برقرار رکھے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 804883
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش