0
Saturday 13 Jul 2019 18:42

جج ارشد ملک خود کو بچانے کیلئے کہانیاں بنا رہا ہے، شاہد خاقان عباسی

جج ارشد ملک خود کو بچانے کیلئے کہانیاں بنا رہا ہے، شاہد خاقان عباسی
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ویڈیو عوام کے سامنے رکھ دی ہے، جج ارشد ملک نے اعتراف کیا ہے کہ وہ خودکشی کی حد تک پہنچ گیا تھا اس لئے مجبور ی میں یہ فیصلہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس تمام تر صورتحال کے بعد احتساب کا سارا نظام شکوک و شبہات کا شکار ہو چکا ہے۔ معاملہ صرف ارشد ملک کا نہیں بلکہ وہاں مانیٹرنگ کرنے والے معزز جج صاحبان کا بھی ہے، ارشد ملک نے دباؤ کا اعتراف کیا تو پھر اس پر ایکشن کیوں نہیں لیا گیا، پولیس میں اطلاع کیوں نہیں دی گئی، اس کیس کو مدنظر رکھتے ہوئے صر ف یہی کیس نہیں بلکہ تمام تر کیسز مشکوک ہو چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پریس ریلیز اور جج کے بیان سے ایک بات واضح ہے کہ جج اپنے آپ کو بچانے کیلئے کہانیاں بنا رہا ہے۔ عوام جانتے ہیں کہ سچ کیا ہے، جج کو ہٹانے سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے اور حکومت بھی اس کیس میں ملوث ہے، وزیراعظم نے بھی پہلے از خود نوٹس لینے کا کہا تھا مگر جب ویڈیو فرانزک میں سچی ثابت ہوئی تو حکومت نے یوٹرن لیا کہ اس کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزراء ابھی تک جج کے دفاع میں کھڑے ہیں حالانکہ جج کو اعلیٰ عدلیہ نے ہٹا دیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم بس عوام کا انصاف پر اعتماد چاہتے ہیں ہمارا مقصد کوئی سیاسی مفاد حاصل کرنا نہیں ہے، ہماری اعلیٰ عدلیہ سے درخواست ہے کہ وہ اس معاملے پر نوٹس لے۔
خبر کا کوڈ : 804895
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش