QR CodeQR Code

شام مزاحمتی بلاک کا ایک مضبوط پشت پناہ تھا اورآج بھی ہے، نبیہ بری

13 Jul 2019 19:45

لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر "نبیہ بِری" نے کہا ہے کہ "مزاحمت" نہ صرف ایک دفاعی قوت بلکہ سیاسی میدان میں اپنے حاکمیتی حقوق کے حصول میں لبنان کی مددگار بھی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر "نبیہ بری" نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ شام مزاحمتی بلاک کے لئے ایک مضبوط پشت پناہ تھا اور ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام میں ایک بین الاقوامی جنگ بھڑکانے کا مقصد اس ملک کو اپنے اندرونی مسائل میں الجھا کر غاصب صیہونی دشمن کے ساتھ مقابلے سے دور کرنا تھا۔ لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر نبیہ بری نے کہا کہ "مزاحمت" نہ صرف ایک دفاعی قوت بلکہ سیاسی میدان میں اپنے حاکمیتی حقوق کے حصول میں لبنان کی مددگار بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لبنان فقط مقاومت کی قوت استعمال کرکے ہی کامیاب نہیں ہوا بلکہ لبنان کی کامیابی کا راز اس کی مقاومتی قوت کے ساتھ ساتھ اتحاد بھی ہے، جبکہ "مسئلہ فلسطین" مزاحمتی بلاک کے بنیادی مسئلے کے طور پر باقی رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 804899

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/804899/شام-مزاحمتی-بلاک-کا-ایک-مضبوط-پشت-پناہ-تھا-اورآج-بھی-ہے-نبیہ-بری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org