0
Saturday 13 Jul 2019 20:13
اینٹی نارکوٹکس فورس کی رانا ثناء اللہ کیس میں اہم پیشرفت

اے این ایف نے اسمگلر بخاری کی نشاندہی پر رانا ثناء اللہ کی ریکی کی تھی، ذرائع

اے این ایف نے اسمگلر بخاری کی نشاندہی پر رانا ثناء اللہ کی ریکی کی تھی، ذرائع
اسلام ٹائمز۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے رانا ثناء اللہ کیس میں اہم پیشرفت کی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد کے بیانات ریکارڈ کر لئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ایس پی یو ملک خالد و دیگر زیر حراست افراد کے بیانات ریکارڈ کر لئے گئے، ذرائع نے کہا ہے کہ اے این ایف پنجاب نے مزید اہم شواہد اکھٹے کر لئے۔ ذرائع نے بتایا کہ اے این ایف نے اسمگلر بخاری کی نشاندہی پر رانا ثناء اللہ کی ریکی کی تھی، رانا ثناء کے نمبرز اور ان کے ساتھیوں کی نقل و حرکت کو بھی دیکھا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ رانا ثناء اللہ کی گاڑیاں منشیات اسمگلنگ میں استعمال کی گئیں، اے این ایف نے رانا ثناء کیس کی تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔ ذرائع نے بھی بتایا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے رانا ثناء اللہ کے قریبی ساتھیوں کو تفتیش میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا، رانا ثناء کے قریبی پولیس افسران کو بھی شاملِ تفتیش کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ آج لاہور کی سیشن عدالت میں منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار رانا ثناء اللہ کو گھر کا کھانا نہ دینے کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔ جیل حکام کا کہنا تھا کہ رانا ثناء کو ان کی طبیعت کے مطابق کھانا دیا جا رہا ہے اور ان کا روزانہ کی بنیاد پر میڈیکل چیک اپ بھی کیا جا رہا ہے، ان کی طبیعت ٹھیک ہے۔
رانا ثناء کے وکیل کا مؤقف تھا کہ وہ بیمار ہیں، جیل قوانین کے مطابق زیر ٹرائل ملزم کو گھر کا کھانا دیا جا سکتا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 804906
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب