QR CodeQR Code

اینٹی نارکوٹکس فورس کی رانا ثناء اللہ کیس میں اہم پیشرفت

اے این ایف نے اسمگلر بخاری کی نشاندہی پر رانا ثناء اللہ کی ریکی کی تھی، ذرائع

13 Jul 2019 20:13

جیل حکام کا کہنا تھا کہ رانا ثناء کو ان کی طبیعت کے مطابق کھانا دیا جا رہا ہے اور ان کا روزانہ کی بنیاد پر میڈیکل چیک اپ بھی کیا جا رہا ہے، ان کی طبیعت ٹھیک ہے۔ رانا ثناء کے وکیل کا مؤقف تھا کہ وہ بیمار ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے رانا ثناء اللہ کیس میں اہم پیشرفت کی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد کے بیانات ریکارڈ کر لئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ایس پی یو ملک خالد و دیگر زیر حراست افراد کے بیانات ریکارڈ کر لئے گئے، ذرائع نے کہا ہے کہ اے این ایف پنجاب نے مزید اہم شواہد اکھٹے کر لئے۔ ذرائع نے بتایا کہ اے این ایف نے اسمگلر بخاری کی نشاندہی پر رانا ثناء اللہ کی ریکی کی تھی، رانا ثناء کے نمبرز اور ان کے ساتھیوں کی نقل و حرکت کو بھی دیکھا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ رانا ثناء اللہ کی گاڑیاں منشیات اسمگلنگ میں استعمال کی گئیں، اے این ایف نے رانا ثناء کیس کی تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔ ذرائع نے بھی بتایا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے رانا ثناء اللہ کے قریبی ساتھیوں کو تفتیش میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا، رانا ثناء کے قریبی پولیس افسران کو بھی شاملِ تفتیش کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ آج لاہور کی سیشن عدالت میں منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار رانا ثناء اللہ کو گھر کا کھانا نہ دینے کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔ جیل حکام کا کہنا تھا کہ رانا ثناء کو ان کی طبیعت کے مطابق کھانا دیا جا رہا ہے اور ان کا روزانہ کی بنیاد پر میڈیکل چیک اپ بھی کیا جا رہا ہے، ان کی طبیعت ٹھیک ہے۔
رانا ثناء کے وکیل کا مؤقف تھا کہ وہ بیمار ہیں، جیل قوانین کے مطابق زیر ٹرائل ملزم کو گھر کا کھانا دیا جا سکتا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 804906

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/804906/اے-این-ایف-نے-اسمگلر-بخاری-کی-نشاندہی-پر-رانا-ثناء-اللہ-ریکی-تھی-ذرائع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org