0
Saturday 13 Jul 2019 20:49

لاہور، مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے شجر کاری مہم کا آغاز

لاہور، مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے شجر کاری مہم کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین شمالی لاہور  شعبہ فلاح و بہبود (وحدت ویلفیئر ٹیم لاہور )، مجلس وحدت مسلمین لاہور  شعبہ جوان اور حربی زون پرائیویٹ لمیٹڈ کے تعاون  سے شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ شجر کاری مہم کے پہلے مرحلے کا آغا پنجاب سیکرٹریٹ شادمان اور خورشید پارک شادمان  سے شعبہ فلاح و بہبود اور شعبہ جوان  شمالی لاہور کے ( ویلفیئر ٹیم لاہور ) کے ارکان سفیر عباس، رانا کاظم اور سجاد نقوی نے مرکزی سیکرٹری شعبہ جوانان علامہ اعجاز بہشتی، شمالی لاہور کے سیکرٹری نجم عباس اور  ضلع لاہور کی شعبہ خواتین کی سیکرٹری جنرل خانم حنا تقوی نے کیا۔ مہم میں شعبہ خواتین ضلع لاہور کی ڈپٹی سیکرٹری اور وحدت یوتھ کے ممران نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری شعبہ جوانان علامہ اعجاز بہشتی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی سے نجات حاصل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ہم پاکستان کے گلی کوچوں کو شجرکاری سے سر سبز  کر دیں، یہ ایک صدقہ جاریہ ہے جس کا ثمر  آپ کی آئندہ آنیوالی نسلیں دیکھیں گی۔
خبر کا کوڈ : 804909
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش