کراچی، قتل کے ملزم کی لاک اپ میں مبینہ خودکشی
13 Jul 2019 20:44
پولیس کی جانب سے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے، تاہم پولیس سرجن اور مجسٹریٹ کی غیر موجودگی کے باعث پوسٹ مارٹم مؤخر کر دیا گیا۔
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں بیوی کے قتل میں نامزد ملزم نے تھانے کے لاک اپ میں مبینہ طور پر خودکشی کر لی، لاش کا پوسٹ مارٹم مجسٹریٹ کی موجودگی میں آج دوپہر کیا جائے گا۔ سرجانی تھانے میں بیوی کے قتل کے الزام میں گرفتار شوہر منیر نے لاک اپ میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی، پولیس کی جانب سے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے، تاہم پولیس سرجن اور مجسٹریٹ کی غیر موجودگی کے باعث پوسٹ مارٹم مؤخر کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ: 804910