0
Saturday 13 Jul 2019 20:41

تاجر برادری اور حکومت ٹیکسز کے ایشو پر درمیانی راہ نکالیں، ثروت اعجاز قادری

تاجر برادری اور حکومت ٹیکسز کے ایشو پر درمیانی راہ نکالیں، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ تاجر برادری اور حکومت ٹیکسز کے ایشو پر درمیانی راہ استوار کریں، ملک پہلے ہی معاشی عدم استحکام کا شکار ہے، ہڑتالوں سے معیشت پر مزید برے اثرات مرتب ہونگے۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ غریبوں کے ساتھ بے انصافی و ظلم کی پالیسی کو ختم کرکے حقوق مہیا اور سہولتیں فراہم کی جائیں، غربت میں پسے عوام کو مہنگائی کی چکی میں مزید پیسا اور بے روزگار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی استحکام کیلئے عوام دوست پالیسیاں مرتب اور ٹیکس کی وصولی کیلئے مشترکہ پالیسی بنانا ہوگی، عوام کو معاشی حقوق نہیں ملیں گے، تو عوامی احتجاجی مظاہروں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام طاقت کا سرچشمہ ہیں، انہیں حقوق اور سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کا شور زیادہ ہو رہا ہے، مگر اس کے نتائج سے ابھی تک عوام یا قومی خزانے کو کوئی فائدہ نہیں ہوا، احتساب سے انکاری نہیں، بلکہ سخت احتساب ہو اور لوٹی گئی دولت لٹیروں سے وصول کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 804912
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش