0
Saturday 13 Jul 2019 20:49

لاہور، ایم ڈبلیو ایم پنجاب کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس شروع ہو گیا

لاہور، ایم ڈبلیو ایم پنجاب کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس شروع ہو گیا
اسلام ٹائمز۔ مجلسِ وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی شوریٰ کا اجلاس لاہور میں شروع ہوگیا۔ اجلاس میں سنٹرل پنجاب کے تمام اضلاع کے سیکرٹری جنرلز نے بھرپور شرکت کی اجلاس کل اتوار تک جاری رہے گا۔ اجلاس کی صدارت سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی کر رہے ہیں۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور نومنتخب پنجاب کابینہ سے حلف لیا۔ علامہ اعجاز بہشتی، سید اسد عباس نقوی، علامہ حسن ہمدانی، ڈاکٹر افتخار حسین نقوی  ناصر علی اور ماجد علی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ علامہ عبدالخالق اسدی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے اغراض و مقاصد اور نو منتخب عہدیداروں کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں ایک جماعت ایسی ہونی چاہئے جو دین کی طرف بلائے، مظلوم کی حمایت کرئے اور ظالم کیخلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین یہ کردار بہتر انداز میں سرانجام دے رہی ہے، ہم وطن عزیز کی سالمیت اور سلامتی کیلئے کوشاں رہیں گے۔ علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا تھا کہ تمام نومنتخب عہدیدار اب معاشرے میں جماعت کے نمائندے ہیں اور اپنی خدمات ملت کیلئے وقف کرتے ہوئے قومی فلاح کیلئے کام کریں۔
خبر کا کوڈ : 804913
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش