QR CodeQR Code

ستیہ پال ملک بی جے پی کے گورنر ہیں، مزار شہداء پر کہاں آتے، فاروق عبداللہ

14 Jul 2019 17:44

اسمبلی انتخابات کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کیوں نہیں ہوں گے، الیکشن ضرور ہوں گے، الیکشن ہونے ہیں آج نہیں تو کل ضرور ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے یوم شہداء کے موقع پر مزار شہداء پر حاضری دی۔ انہوں نے مزار شہداء پر جموں کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک کا خراج عقیدت کے لئے حاضر نہ ہونے کے ردعمل میں کہا ہے کہ ستیہ پال ملک بی جے پی کے گورنر ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ مزار شہداء پر نہیں آئے۔ سرینگر کے خواجہ بازار میں واقع ’’مزار شہداء‘‘ پر 1931ء کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد نامہ نگاروں کی طرف سے پوچھے گئے سوال کہ گورنر مزار شہداء پر حاضر کیوں نہیں ہوئے کے جواب میں ڈاکٹر فاروق نے کہا ’’ستیہ پال ملک بی جے پی کے گورنر ہیں، وہ یہاں کہاں آئیں گے، وہ آپ بھی جانتے ہیں، میں بھی جانتا ہوں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ خدا کی طاقت بہت بڑی ہے۔ اسمبلی انتخابات کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کیوں نہیں ہوں گے، الیکشن ضرور ہوں گے، الیکشن ہونے ہیں آج نہیں تو کل ضرور ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 804958

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/804958/ستیہ-پال-ملک-بی-جے-پی-کے-گورنر-ہیں-مزار-شہداء-پر-کہاں-ا-تے-فاروق-عبداللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org