0
Sunday 14 Jul 2019 11:38

پاکستانی ڈاکٹر کا کارنامہ، 7 سالہ بچے کے سر سے ڈھائی کلو وزنی رسولی نکالی لی

پاکستانی ڈاکٹر کا کارنامہ، 7 سالہ بچے کے سر سے ڈھائی کلو وزنی رسولی نکالی لی
اسلام ٹائمز۔ نجی ہسپتال میں نیورو سرجن نے 9 گھنٹے کی سرجری کے بعد 7 سالہ بچے کے سر سے ڈھائی کلو وزنی کینسر کی رسولی نکال لی۔ تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے نجی ہسپتال میں ڈاکٹر عبدالعزیز نامی نیورو سرجن نے افغانستان کے صوبہ ہلمند سے تعلق رکھنے والے 7 سالہ بچے کے سر سے کینسر کی رسولی نکالنے کا کامیاب آپریشن کیا ہے۔ بچے کو مزید طبی امداد دی جا رہی ہے، بچے کی حالت بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔ ڈاکٹر عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ ٹیومر کا وزن ڈھائی کلو تھا اور اس کے باعث بچے کی ایک آنکھ اور کان ضائع ہوگیا تھا۔ بھارت اور ترکی کے ماہرین نے بچے کی سرجری کو انتہائی مشکل اور پچیدہ قرار دیا تھا، تاہم ہم نے اسے ممکن کر دکھایا۔
خبر کا کوڈ : 804973
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش