0
Sunday 14 Jul 2019 12:00

چین کا گلگت بلتستان سے چیری درآمد کرنے کا فیصلہ

چین کا گلگت بلتستان سے چیری درآمد کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان سے چیری کی درآمد کیلئے چین نے گرین سگنل دیدیا، اس ضمن میں چینی وفد نے گلگت بلتستان کا دورہ کیا اور چیری کے باغات کی سیر کی اور سرکاری عہدیداروں سے ملاقاتیں بھی کیں۔ وفد نے وزیر اعلیٰ سے بھی ملاقات کی اور چییری کی درآمدات کے فروغ کیلئے تبادلہ خیال کیا گیا۔ چائنہ اکنامکس نیٹ کی رپورٹ کے مطابق چین نے پاکستان سے چیری سمیت مشہور پھلوں کی درآمدات میں اضافے کیلئے مزید اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اس ضمن میں چینی وفد نے پاکستان کے صوبہ جی بی کا دورہ کیا۔ چینی وفد نے عالمی سطح پر مشہور چیری کے باغات کی سیر کی اور جی بی کے وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان سمیت سرکاری عہدیداران سے گفتگو کی۔ ملاقات میں چیری کی درآمدات کے فروغ اور دو طرفہ اقتصادی صورتحال میں ترقی اور بہتری کیلئے تبادلہ خیال کیا۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق وفد نے پاکستان کے پھل کی مارکیٹ ویلیو چیک کی، چینی وفد مطمئن ہو کر واپس گیا ہے۔ امید ہے چین جلد ہی چیری کی درآمدات میں اضافہ کیلئے کام شروع کر دے گا۔
خبر کا کوڈ : 804978
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش