0
Sunday 14 Jul 2019 12:12

لکی مروت، 10 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

لکی مروت، 10 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ لکی مروت میں 10 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ تھانہ نورنگ پولیس کے مطابق ملزم جلال نے گذشتہ روز 10 سالہ بچی کو گھر کے سامنے سے کھیتوں میں لے جا کر 2 مرتبہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کی نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جس نے دوران تفتیش سینکڑوں بچوں اور بچیوں سے زیادتی کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کے علاوہ مزید کئی متاثرہ بچوں نے بھی ملزم کی نشاندہی کر دی ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔
خبر کا کوڈ : 804990
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش