0
Sunday 14 Jul 2019 12:15

جی بی میں یورپی نظام تعلیم لائیں گے، ابراہیم ثنائی

جی بی میں یورپی نظام تعلیم لائیں گے، ابراہیم ثنائی
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے وزیر تعلیم ابراہیم ثنائی نے کہا ہے کہ جی بی میں یورپی تعلیمی نظام لا رہے ہیں۔ خپلو میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلییم کا کہنا تھا کہ ہم نے ای سی ڈی سکول سسٹم کو صوبے میں لایا، پاکستان لرننگ پروگرام میں تمام اضلاع کو شامل کر دیا ہے۔ آج سے چار سال قبل محکمہ تعلیم تباہ ہو چکا تھا، ان پڑھ لوگوں سے پیسے لے کر اساتذہ بھرتی کیا گیا تھا ہم نے اقتدار میں آتے ہی محکمہ تعلیم سمیت دیگر تباہ شدہ اداروں کو ٹریک پر لایا، شفاف طریقے سے قابل اور اہل لوگوں کو بھرتی کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ ضلع میں یونیورسٹی کیمپس کا مطالبہ کرتے ہیں، کیمپس بنانا کوئی مشکل کام نہیں، ہم نے یونیورسٹی کیمپس کی بجائے بنیادی تعلیم پر توجہ دینی ہے۔ جی بی میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں، ساٹھ کروڑ روپے بجٹ مختص کرکے اساتذہ بھرتی کرنے کے لئے اشتہار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے جی بی میں پرائمری سکول دو کمروں پر مشتمل ہوتا تھا اب ہم اسمبلی میں بل پیش کر رہے ہیں کہ آئندہ جو بھی پرائمری سکول بنے گا وہ کم از کم چھ کمروں پر مشتمل ہو گا۔ برطانیہ اور یورپ کے ایجوکیشن سسٹم کو گلگت بلتستان لا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 804992
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش