0
Sunday 14 Jul 2019 12:36

گورنر گلگت بلتستان کیخلاف پارٹی میں بغاوت شروع ہو گئی

گورنر گلگت بلتستان کیخلاف پارٹی میں بغاوت شروع ہو گئی
اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کیخلاف پارٹی میں بغاوت شروع ہو گئی، تحریک انصاف کے سیئر ممبران نے گورنر ہٹائو تحریک کا آغاز کر دیا۔ باغی ممبران نے پندرہ رکنی کمیٹی بنائی ہے جو گورنر کیخلاف تحریک کو آگے بڑھائے گی۔ ذرائع کے مطابق گورنر مخالف تحریک کو جسٹس (ر) جعفر شاہ، حشمت اللہ خان، شاہ ناصر، آمنہ انصاری اور دیگر کئی صوبائی قائدین کی حمایت حاصل ہے۔ ناراض رہنمائوں کو شکوہ ہے کہ گورنر نے سابق جنرل سیکرٹری فتح اللہ گروپ کو اپنے ساتھ ملا کر باقی تمام سینئر ممبران کو دیوار سے لگایا ہے۔ صدر عارف علوی کے حالیہ دورہ جی بی کے دوران صدر سے ملاقات کیلئے گورنر ہائوس سے ایک لسٹ جاری ہوئی تھی جس میں سارے نام فتح اللہ گروپ کے شامل کیے گئے تھے جس پر آئی ایس ایف اور دیگر ذیلی تنظیموں نے احتجاج کیا تھا اور گورہر ہائوس کے سامنے نعرے بازی بھی کی تھی۔ پی ٹی آئی جی بی کی صوبائی صدارت کیلئے اس وقت نصف درجن امیدوار میدان میں ہین، سابق جنرل سیکرٹری فتح اللہ خان کو گورنر کی حمایت حاصل ہے جبکہ جسٹس ریٹائرڈ جعفر شاہ کو ناراض رہنمائوں کی حمایت حاصل ہے۔
خبر کا کوڈ : 804995
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش