0
Sunday 14 Jul 2019 12:53

صادق آباد ٹرین حادثہ، مرنے والوں کی تعداد 25 ہوگئی

صادق آباد ٹرین حادثہ، مرنے والوں کی تعداد 25 ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ صادق آباد میں 3 روز قبل ولہار ریلوے اسٹیشن حادثے کا ایک اور زخمی چل بسا، مرنے والوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے۔ صادق آباد ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونیوالا مسافر شیخ زید اسپتال میں زیرعلاج تھا۔ اب بھی درجنوں افراد پنجاب کے کئی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ گیارہ جولائی کو صادق آباد کے قریب لاہور سے کوئٹہ جانے والی ٹرین اور مال گاڑی میں تصادم ولہار ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا۔ لاہور سے کوئٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرائی۔ حادثے میں ٹرین کا انجن مکمل تباہ ہوگیا جبکہ 6 بوگیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ حادثے کے بعد بوگیاں تباہ ہونے سے بڑی تعداد میں مسافر اندر پھنس گئے، جنہیں ہائیڈرولک کٹر کی مدد سے بوگیاں کاٹ کر نکالا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق ولہار ریلوے اسٹیشن پر مال گاڑی پہلے سے ٹریک پر موجود تھی کہ تیز رفتار اکبر ایکسپریس اس ٹریک پر آکر ٹکرائی۔
 
خبر کا کوڈ : 804998
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش