QR CodeQR Code

حیدرآباد، اصغریہ تحریک کے زیر اہتمام تعارف مکتب اہلبیتؑ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

14 Jul 2019 14:19

ورکشاپ میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین اصغریہ تحریک حسین موسوی نے کہا کہ وادی مہران صوبہ سندھ محبان اہلبیتؑ سے بھری ہوئی ہے، مگر بدقسمتی سے ہمارے پاس بہتر تبلیغی نظام نہ ہونے کی وجہ سے ان محبان کو اہلبیتؑ کی تعلیمات نہیں مل پاتی۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے زیر اہتمام سے حیدرآباد میں تعارف مکتب اہلبیتؑ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، ورکشاپ کا انعقاد جادم بگھیو کنڈو سٹی میں کیا گیا، ورکشاپ میں شعبہ مکتب اہلبیتؑ کے سیکریٹریز اور معاونین نے شرکت کی۔ تربیتی ورکشاپ میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین اصغریہ تحریک انجنئیر سید حسین موسوی نے کہا کہ وادی مہران صوبہ سندھ محبان اہلبیتؑ سے بھری ہوئی ہے، مگر بدقسمتی سے ہمارے پاس بہتر تبلیغی نظام نہ ہونے کی وجہ سے ان محبان کو اہلبیتؑ کی تعلیمات نہیں مل پاتی۔ انہوں نے کہا کہ اصغریہ تحریک کی جانب سے سندھ بھر میں تعارف مکتب اہلبیتؑ کے ذریعے ہمارے اہلسنت برادران سے میل جول کا سلسلہ بنایا جائے گا۔ ورکشاپ میں اصغریہ تحریک کے مرکزی صدر محمد عالم ساجدی، شعبہ مکتب اہلبیتؑ کے مرکزی سیکریٹری سید خادم حسین رضوی نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 805019

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/805019/حیدرا-باد-اصغریہ-تحریک-کے-زیر-اہتمام-تعارف-مکتب-اہلبیت-تربیتی-ورکشاپ-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org