0
Sunday 14 Jul 2019 20:35

ملک سیاسی اور معاشی انارکی کی طرف بڑھ رہا ہے، شمس میر

ملک سیاسی اور معاشی انارکی کی طرف بڑھ رہا ہے، شمس میر
اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے کہا ہے کہ ملک سیاسی اور معاشی انارکی کی طرف بڑھ رہا ہے اور جی بی میں پی ٹی آئی کے خود ساختہ لیڈر ڈنکیں مار رہے ہیں۔ ایک بیان میں مشیر اطلاعات نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان کو 70 سالہ وزارت امور کشمیر کی غلامی سے نجات دلائی ہے۔ تعمیر و ترقی، امن اور صوبائی خود مختاری کے 70 سالہ خواب کو 4 سال میں شرمندہ تعبیر کیا ہے۔ معاشرتی آزادیوں کو یقینی بنایا ہے اور ایک محفوظ جی بی کا امیج دنیا کے سامنے آیا ہے۔ شمس میر کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام، عالمی ادارے اور لاکھوں سیاح یہ تسلیم کرتے ہیں کہ جی بی نے ستر سالوں کی محرومیوں، استحصال اور پسماندگی کا سفر طے کر کے ثابت کیا ہے کہ مسلم لیگ نون کی صوبائی حکومت اور وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمن واقعی سچا میر کاررواں ہیں جس نے جی بی کو امن و ترقی اور اصلاحات کا قومی نمونہ بنا کر دکھا دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 805047
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش