QR CodeQR Code

پاکستتانی کوہ پیما کا ہنزہ گوجال میں تین نئی جھیلیں اور نایاب جانور دریافت کرنے کا دعویٰ

14 Jul 2019 21:29

کوہ پیما عمر احسن نے گلگت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ہنزہ گوجال میں 17077 فٹ بلندی پر جھیل دریافت کی ہے، جس کا نام ایم ایم عالم جھیل رکھا گیا ہے، یہ جھیل ملک میں بلندی کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے۔ گوجال میں ہی 16400 فٹ بلندی پر ایک اور جھیل دریافت ہو گئی ہے اور یہ بلندی کے لحاظ سے ملک میں دوسرے نمبر پر ہے، جس کا نام لالک جان جھیل رکھا گیا ہے۔ جبکہ ایک اور جھیل 16000 ہزار فٹ بلندی پر دریافت کی گئی ہے جس کا نام عمر احسن جھیل رکھا گیا ہے۔ یہ جھیل بلندی کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستانی کوہ پیما عمر احسن نے گلگت بلتستان کے ہنزہ گوجال میں تین نئی جھیلیں اور نایاب جانور دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کوہ پیما عمر احسن جو پاک فضائیہ کے ہیرو ایم ایم عالم کے بھانجے بھی ہیں نے گلگت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ہنزہ گوجال میں 17077 فٹ بلندی پر جھیل دریافت کی ہے، جس کا نام ایم ایم عالم جھیل رکھا گیا ہے، یہ جھیل ملک میں بلندی کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے۔ گوجال میں ہی 16400 فٹ بلندی پر ایک اور جھیل دریافت ہو گئی ہے اور یہ بلندی کے لحاظ سے ملک میں دوسرے نمبر پر ہے، جس کا نام لالک جان جھیل رکھا گیا ہے۔ جبکہ ایک اور جھیل 16000 ہزار فٹ بلندی پر دریافت کی گئی ہے جس کا نام عمر احسن جھیل رکھا گیا ہے۔ یہ جھیل بلندی کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔ کوہ پیما عمر احسن نے کہا کہ ویزل نام کا چھوٹا سا خونخوار جانور ہے جو کہ صرف امریکہ میں پایا جاتا ہے۔

گلہری شکل کا یہ چھوٹا سا نایاب خونخوار جانور امریکہ کے بعد پہلی بار گوجال میں پہاڑوں کی بلندی پر پایا گیا ہے جس کی باقاعدہ ویڈیوز بھی بنائی گئی ہیں اور تصاویر بھی کھینچی ہیں، اس چھوٹے سے خونخوار جانور کی یہ خصوصیت ہے کہ آئی بیکس اور مارخور کا شکار کرتا ہے۔ عمر احسن نے کہا کہ گزریب ماؤنٹین رینج میں نئے پہاڑ کی دریافت بھی کی گئی ہے جس کا نام ویزل پیک رکھا گیا ہے۔ ملکی اور بین الاقوامی تاریخ میں پہلی بار کسی کو ہ پیما کی حیثیت سے اکیلے پہاڑی پر گیا اور  بغیر تھرمل اور دیگر ضروری سہولیات کے 5100 میٹر بلندی پر رات گزاری۔ انہوں نے دعوی کیا کہ مذکورہ تمام 7 ریکارڈ ملکی اور بین الاقوامی سطح کے ہیں۔ واضح رہے کہ عمر احسن نے گزشتہ سال گانچھے میں 15600 فٹ بلندی پر پرستان جھیل بھی دریافت کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 805048

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/805048/پاکستتانی-کوہ-پیما-کا-ہنزہ-گوجال-میں-تین-نئی-جھیلیں-اور-نایاب-جانور-دریافت-کرنے-دعوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org