0
Sunday 14 Jul 2019 22:05

ٹرین حادثوں کا ذمہ دار ملازمین کو قرار دے کر شیخ رشید اپنی نااہلی چھپا نہیں سکتے، اویس شاہ

ٹرین حادثوں کا ذمہ دار ملازمین کو قرار دے کر شیخ رشید اپنی نااہلی چھپا نہیں سکتے، اویس شاہ
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے ٹرین حادثون سے بچنے کے لئے حکومت کو حل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نئی ٹرینیں چلانے سے بہتر ہے انگریز کے دور میں بچھائی گئی پٹریوں کو اپ گریڈ کرے۔ میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں اویس شاہ نے کہاکہ حکو مت نے ریلوے پٹریوں کو اپ گریڈ نہیں کیا تو مزید حادثے ہوسکتے ہیں، ریلوے ٹریک کمزور ہونے کی وجہ سے روزانہ ریلوے میں حادثات ہورہے ہیں، شیخ رشید سمجھدار وزیر ہوتے تو پہلے ریلوے پٹریاں مضبوط کرواتے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کی وزارت کے دوران 13 سے زائد ٹرین حادثے ہوچکے ہیں، آئے روز استعفیٰ جیب میں رکھنے والا شخص اب ریلوے حادثوں پر استعفیٰ نہیں دے رہا۔ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے کہا کہ ٹرین حادثوں کا ذمہ دار ملازمین کو قرار دے کر شیخ رشید اپنی نااہلی چھپا نہیں سکتے، حادثات کے بچاؤ کے لئے وفاقی وزارت ریلوے نے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی، خان صاحب شیخ رشید سے ریلوے کی وزارت واپس لیں اور اسے جھوٹ بولنے والی وزارت دے دیں۔
خبر کا کوڈ : 805050
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش