0
Monday 15 Jul 2019 10:08

شہباز شریف کا ڈیلی میل کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرنیکا اعلان

شہباز شریف کا ڈیلی میل کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرنیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہبازشریف نے اپنے خلاف برطانوی اخبار کی جانب سے لگائے گئے کرپشن الزامات پر ڈیلی میل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا کر دیا۔ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے شہبازشریف نے لکھا کہ ڈیلی میل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے، خود ساختہ اور گمراہ کن خبر عمران خان اور شہزاد اکبر کی ایما پر چھاپی گئی، ہم ان دونوں حضرات کے خلاف بھی قانونی چارہ جوئی کریں گے۔ شہبازشریف نے مزید  لکھا کہ ویسے! عمران خان صاحب آپ کو ابھی میری جانب سے کیے گئے 3 ہتک عزت کے دعوں کا جواب بھی دینا ہے۔ واضح رہے کہ برطانوی اخبار ڈیلی میل نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی منی لانڈرنگ کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے صوبہ پنجاب کے لیے برطانیہ نے 50 کروڑ پاؤنڈز کی امداد دی، امداد کے لاکھوں پاؤنڈز برطانیہ منتقل کیے گئے جبکہ شہباز شریف نے کچھ رقم ڈی ایف آئی ڈی کے پروگرام سے چرائی۔ مسلم لیگ نون کی تردید کے بعد ڈیلی میل کے رپورٹر ڈیوڈ روز نے کہا ہے کہ وہ اپنی خبر پر قائم ہیں جو لکھا ہے وہی حقیقت ہے۔
خبر کا کوڈ : 805080
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے