0
Monday 15 Jul 2019 10:11

اسلام آباد ایئر پورٹ پر سامان لوڈ نہ ہونے پر 22 مسافروں کا سفر سے انکار

اسلام آباد ایئر پورٹ پر سامان لوڈ نہ ہونے پر 22 مسافروں کا سفر سے انکار
اسلام ٹائمز۔ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پی آئی اے کی پرواز کے مسافروں نے سامان طیارے میں لوڈ نہ ہونے پر 22 مسافروں نے پرواز میں سفر کرنے سے انکار کر دیا۔ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی۔ چترال جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 660 کے مسافروں نے سامان طیارے میں لوڈ نہ ہونے پر 22 مسافروں نے پرواز میں سفر کرنے سے انکار کر دیا۔ مسافروں میں اکثریت کو طیارے میں پتہ چلا کہ لوڈ زیادہ ہونے سے ان کا سامان لوڈ نہیں کیا گیا، سامان اگلی پرواز پر بھجوایا جائے گا جس پر 22 مسافروں نے حکام سے کہا کہ اگر سامان ساتھ نہیں جا سکتا تو وہ بھی سفر نہیں کرینگے، انھیں سامان واپس دیا جائے جس پر 22 مسافر سامان حاصل کرنے کے بعد گھروں کو چلے گئے۔
خبر کا کوڈ : 805081
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب