0
Monday 15 Jul 2019 11:06

بنوں میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

بنوں میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں ایک اور بچہ پولیو وائرس کا شکار ہوگیا جس کے ساتھ رواں برس خیبر پختونخوا میں پولیو وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد 32 ہوگئی ہے۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد (این آئی ایچ) نے بنوں سے تعلق رکھنے والے 6 ماہ کے ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کر دی ہے، ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبر پختونخوا کے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہیں پلوائے گئے تھے، کیونکہ اُس کے والدین پولیو کے قطرے اپنے بچے کو پلوانے سے انکاری تھے۔ واضح رہے کہ مذکورہ پولیو کیس کے بعد بنوں ڈویژن میں رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 25، خیبر پختونخوا میں 32، جبکہ ملک بھر میں 38 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ بنوں ڈویژن کو پولیو وائرس کے حوالے سے پہلے ہی حساس ترین ڈویژن قرار دیا جا چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 805092
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش