0
Monday 15 Jul 2019 11:25

وزیراعظم عمران خان پاکستان سے غربت مٹانے کے لیے پرعزم ہیں، ملیحہ لودھی

وزیراعظم عمران خان پاکستان سے غربت مٹانے کے لیے پرعزم ہیں، ملیحہ لودھی
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان ترقی کے مستقل اہداف پرجامع حکمت عملی بنا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مشن اقتصادی اور سماجی تنظیم کی عالمی ورکشاپ سے اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان سے غربت مٹانے کے لیے پرعزم ہیں۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان ترقی کے مستقل اہداف پر جامع حکمت عملی بنا رہا ہے، قومی ترقی کی حکمت عملی عالمی اہداف سے ہم آہنگ ہے۔ ورکشاپ اعلیٰ سطح کے سیاسی فورم کے موقع پر مندوبین کی رہنمائی کے لیے منعقد کی گئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال 18 اکتوبر کو پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے غربت کے خاتمے کے لیے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے نئے عزم کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی صورت حال 2030ء کے ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے سازگار نہیں ہے۔ ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ عالمی شراکت داری میں دراڑیں آرہی ہیں، بین الاقوامی مالیاتی وسائل تک رسائی محدود ہو رہی ہے، اس کے ساتھ ساتھ سیاسی عزم میں بھی کمی آئی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 805099
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش