0
Monday 15 Jul 2019 11:58

اپوزیشن مجرموں کا گروہ ہے جو پارلیمان، جمہوریت اور جمہوری اقدار کا خون چاہتا ہے، اعجاز چوہدری

اپوزیشن مجرموں کا گروہ ہے جو پارلیمان، جمہوریت اور جمہوری اقدار کا خون چاہتا ہے، اعجاز چوہدری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں کی بے دردی سے قومی وسائل کی لوٹ مار سے ملک اندھیروں میں ڈوبتا چلا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن بچانے کے لیے مجرموں کا گروہ پارلیمان، جمہوریت اور جمہوری اقدار کا خون چاہتا ہے مگر پی ٹی آئی کے ہوتے ہوئے ان کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور مریم صفدر قبل از وقت الیکشن کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ اعجاز چوہدری نے کہا کہ نون لیگ کا سیاسی مستقبل ختم ہوچکا ہے، آئندہ انتخابات میں بھی عوام انہیں مسترد کردیں گے، مریم صفدر اور بلاول بھٹو زرداری کا شور شرابہ کام نہیں آئے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی لوٹ مار کا مال واپس کیے بغیر جان نہیں چھوٹنے والی، آج حساب کی باری آئی تو رونا دھونا ختم نہیں ہو رہا اب روئیں ناں۔ انہوں نے کہا کہ نون لیگ ملکی ادارو ں کے خلاف زبان درازی سے باز آجائے، عدلیہ اور افواج پاکستان کے خلاف باتیں کرنے والے غداروں کو سزا ملے گی، آل شریف کی گرفتاری کے بعد نون لیگ کا شیرازہ بکھر چکا ہے۔ اعجاز چوہدری نے کہا کہ سابق حکمرانوں کی کرپشن اور غلط پالیسیوں کے باعث قومی معیشت کا بیڑہ غرق ہوا اور سابق حکمرانوں کی بے دردی سے قومی وسائل کی لوٹ مار سے ملک اندھیروں میں ڈوبتا چلا گیا روٹی، کپڑا اور مکان کا جھوٹا نعرہ لگانے والی جماعتوں کو ترقی کرتا ملک برداشت نہیں ہو رہا۔
خبر کا کوڈ : 805122
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش