QR CodeQR Code

شگر، ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی سے کئی علاقوں میں تباہی

15 Jul 2019 14:21

گلیشئرز کے پگھلاؤ میں تیزی کیساتھ ندی نالوں اور دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں بھی بے تحاشا اضافہ ہوا ہے۔ جگہ جگہ ندی نالے بپھر جانے سے کئی علاقے زیر آب آگئے۔


اسلام ٹائمز۔ شگر میں دریائی کٹاؤ اور ندی نالوں میں طغیانی نے کئی علاقوں میں تباہی مچا دی، کئی گھر زیر آب، قیمتی اراضی، کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔ موسم گرما کے سورج نے اپنا رنگ دکھانا شروع کر دیا۔ گلیشئرز کے پگھلاؤ میں تیزی کیساتھ ندی نالوں اور دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں بھی بےتحاشا اضافہ ہوا ہے۔ جگہ جگہ ندی نالے بپھر جانے سے کئی علاقے زیر آب آگئے۔ پانی کے کٹاؤ سے بونپہ، تھگموں، سگلدو، حشوپی میں تباہی مچ گئی۔ حشوپی میں ندی نالے میں طغیانی سے کٹاؤ کا عمل مسلسل بڑھ رہا ہے اور پانی نے آبادی کا رخ کر لیا ہے۔ ادھر ممبر اسمبلی و چیئرمین قائمہ کمیٹی قانون و انصاف عمران ندیم نے کہا ہے کہ شگر میں دریائی کٹاؤ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ جی بی ڈی ایم اے اور دیگر اداروں کو فوری طور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 805146

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/805146/شگر-ندی-نالوں-اور-دریاؤں-میں-طغیانی-سے-کئی-علاقوں-تباہی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org