0
Monday 15 Jul 2019 15:15

پنجاب کے تھانوں میں نصب کئے گئے کیمرے علامتی نکلے

پنجاب کے تھانوں میں نصب کئے گئے کیمرے علامتی نکلے
اسلام ٹائمز۔ لاہور سمیت پنجاب بھر کے تھانوں میں نصب کئے گئے کیمرے علامتی نکلے، ایس ایچ اوز کے کمروں اور حوالات میں نصب کیمروں کا بیک اپ موجود نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں عوامی شکایات کے حل کیلئے ایس ایچ اوز اور ملزمان کی مانیٹرنگ کیلئے حوالاتوں میں لگائے گئے کیمروں  کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ ان کا کوئی ریکارڈ ہی نہیں رکھا جاتا۔ ذرائع کے مطابق  کیمروں کو متعلقہ ضلع کے سسٹم کیساتھ منسلک ہی نہیں کیا گیا۔ اس حوالے سے متعلقہ برانچ نے تمام ڈی پی اوز کو 15 روز کا بیک اپ رکھنے کیلئے خصوصی مراسلہ بھجوا دیا ہے۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر بھجوائے گئے مراسلے میں تمام ڈی پی اوز کو ہر پندرہ روز بعد کیمروں کے بیک اپ کی رپورٹ آئی جی آفس بھجوانے کا حکم دیا گیا ہے۔ کیمروں کا بیک اپ نہ ہونے پر متعلقہ افسر کیخلاف کارروائی ہوگی۔ ذرائع کے مطابق فوٹیج مانگنے پر کیمروں کا بیک اپ ہی نہیں رکھا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 805150
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش