0
Monday 15 Jul 2019 18:21

نجی اسکولوں نے عدالتی حکم ہوا میں اُڑا دیا، تعطیلات کی فیسیں لینے کا سلسلہ جاری

نجی اسکولوں نے عدالتی حکم ہوا میں اُڑا دیا، تعطیلات کی فیسیں لینے کا سلسلہ جاری
اسلام ٹائمز۔ نجی اسکولوں نے ہائی کورٹ کے واضح احکامات کو بلائے طاق رکھتے ہوئے بچوں سے موسم گرما کی تعطیلات کی فیسیں لینے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ پشاور ہائی کورٹ نے صوبے بھر میں قائم تمام نجی اسکولوں کو گرمیوں کی تعطیلات میں بچوں سے ماہانہ فیسیں نا لینے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔ عدالتی احکامات کی روشنی میں صوبائی حکومت کی طرف سے نجی اسکولوں کو کنٹرول میں لانے کیلئے قائم نجی اسکولز ریگولٹری اتھارٹی نے بھی ایک سرکلر جاری کیا کہ گرمیوں اور سردیوں کی تعطیلات کے دوران ماہانہ فیسیں وصول نہیں کی جائیں گی، مگر پشاور کے بڑے نجی اسکول ان تمام احکامات سے صاف انکار کرتے ہوئے گرمیوں کی تعطیلات کی فیسیں لینے کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ کرایئے بھی وصول کر رہے ہیں۔

پشاور اور صوبے کے دیگر بڑے شہروں میں قائم پنجاب سے تعلق رکھنے والے فرنچائز اسکولوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ اور ریگولیٹری اتھارٹی کے احکامات ان پر لاگو نہیں ہوتے ہیں، جبکہ پشاور ماڈل جیسے اسکولوں کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ فیسیں نا لیں تو اساتذہ کی تنخواہیں اور دیگر اخراجات کہاں سے پورا کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 805185
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش