QR CodeQR Code

چاند تنازع پر او آئی سی جائینگے، رویت ہلال کمیٹی ختم کی جائے، فواد چوہدری

15 Jul 2019 19:01

پریس کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ انشاءاللہ قمری کیلنڈر امت مسلمہ کا مشترکہ کیلنڈر ہوگا، ایران، یو اے ای اور سعودی عرب نے چاند دیکھنے والی ایپ کی تعریف کی ہے، دیگر اسلامی ممالک نے بھی ہماری کوششوں کو سراہا ہے اور اب موبائل سے ادائیگیوں کے حوالے سے کام کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کو ختم کرنے کی سفارش کی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم قمری کیلنڈر کو او آئی سی میں لے کر جا رہے ہیں، انشاءاللہ قمری کیلنڈر امت مسلمہ کا مشترکہ کیلنڈر ہوگا، ایران، یو اے ای اور سعودی عرب نے چاند دیکھنے والی ایپ کی تعریف کی ہے، دیگر اسلامی ممالک نے بھی ہماری کوششوں کو سراہا ہے اور اب موبائل سے ادائیگیوں کے حوالے سے کام کر رہے ہیں۔ فوادی چوہدری نے کہا کہ ہم کابینہ سے درخواست کر رہے ہیں کہ رویت ہلال کمیٹی کو ختم کرے اور حکومت ہمارے کیلنڈر کو سرکاری طور پر نافذ کرے جب کہ ہم موبائل پیمنٹس کی طرف آرہے ہیں اور اس حوالے سے ہوم ورک مکمل کرلیا ہے، موبائل پیمنٹس شروع ہوگئیں تو شناختی کارڈز کی ضرورت نہیں رہے گی۔

وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کے ساتھ سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون شروع کررہے ہیں، ترکی کے ساتھ سائنس و ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، اگر ہم سائنس و ٹیکنالوجی میں بنیاد نہیں رکھیں گے تو ترقی نہیں کرسکتے، امریکہ نے ہمیں 10 انکیوبیشن سینٹرز بنا کر دیئے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ افتخارچوہدری نے نواز شریف اور زرداری سے زیادہ ملک کو نقصان پہنچایا، ریکوڈک کے معاملے پر افتخارچوہدری اور حامد خان کو جیل میں ہونا چاہیے جبکہ نیب نواز شریف، شہباز شریف اور زرداری کے اثاثے منجمد کرے، نوازشریف کا آدھا خاندان پاکستان اور آدھا برطانیہ کا بچہ بننا چاہ رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 805190

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/805190/چاند-تنازع-پر-او-ا-ئی-سی-جائینگے-رویت-ہلال-کمیٹی-ختم-کی-جائے-فواد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org