QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام مجلس حسینی (ع) منعقد

16 Jul 2019 12:21

انجمن شرعی شیعیان کے صدر نے شہادت حسینی (ع) کے اہداف و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ ائمہ معصومین (ع) اسلام ناب کے حقیقی سرچشمے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے خانقاہ میر شمس الدین اراکی (رہ) جڈی بل سرینگر میں سالانہ مجلس حسینی کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدتمندوں نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر تنظیم کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے شہادت حسینی (ع) کے اہداف و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ ائمہ معصومین (ع) اسلام ناب کے حقیقی سرچشمے ہیں، جنہوں نے دین و شریعت اسلامی کو اپنی حقیقی صورت و حثیت میں محفوظ رکھنے کے لئے ہر دور میں کلیدی کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس راہ میں وقت کے حکم رانوں سے ٹکر لے کر شہادت کی موت کو گلے لگایا یہ اہلبیت نبوی (ص) کی قربانیوں کی دَین ہے کہ معرکہ کربلا کے بعد وقت کے کسی بھی حکمران نے دین و شریعت میں دخل اندازی اور افراط و تفریط کی جرات نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ فکر اہلبیت (ع) کی تشہیر و ترویج کے لئے جن مبلغین اور داعیان دین نے گراں قدر خدمات انجام دی دنیائے تشعیت ان کی مرہون منت ہے۔


خبر کا کوڈ: 805191

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/805191/مقبوضہ-کشمیر-میں-انجمن-شرعی-شیعیان-کے-زیر-اہتمام-مجلس-حسینی-ع-منعقد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org